loader image

غلام سرور راہیپوٹہ نے میونسپل کمشنر کورنگی کا چارج لیا ہے۔ غلام سرور راہیپوٹہ اس سے پہلے میونسپل کمشنر غربی بھی رہ چکے ہیں۔    حکومت سندھ کے سینئیرآ فیسر سید امداد حیسن شاہ بخاری نے بلدیہ کورنگی میں ڈائریکٹر ایجوکیشن کا چارج لے لیا ہے۔    ایڈمنسڑیٹر و ڈپٹی کمشنر کورنگی عرفان سلام میروانی ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز سیلم رضا کے ہمراہ صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے 9ہزار۔5ہزار۔12ہزار روڈ کا دورہ کیا۔    بلدیہ کورنگی کے80 سے زائد ملازمین میں فنانشل اسسٹنس اور ایل پی آر کی مد میں ایک کروڑ 61 لاکھ سے زائد کے واجبات کی ادائیگی۔    ایڈمنسٹریٹر کورنگی عرفان سلام میروانی نے کہا ہے ریٹائر ہونے والے یا وفات پا جانے والے ملازمین کے واجبات میں تاخیر برداشت نہیں کرونگا۔

Category Archives: DMC Korangi

Covid-19 Free Vaccination Camp

محکمہ تعلیم بلدیہ کورنگی میں ڈائریکٹر ایجوکیشن سید امداد علی شاہ کی نگرانی میں ایڈمنسڑیٹر کورنگی عرفان سلام میروانی کی خصوصی ہدایات  اورڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر سندھ گورنمنٹ کے تعاون سے اساتذہ و دیگر عملے کےلئے کرونا وائرس ویکسینیشن کے حوالے سے دو روزہ خصوصی کیمپ محکمہ تعلیم بلدیہ کورنگی کے مرکزی دفتر ٹی ٹی آئی  کورنگی نزد میمن فاوئنڈیشن کورنگی 5 پر لگایا گیا ہے۔جہاں اساتذہ و دیگر عملہ ویکسینیشن کروا رہا ہے ۔

ایڈمنسڑیٹر کورنگی عرفان سلام میروانی نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کی واضح ہدایات ہیں صوبے کا ہر شخص باآسانی کرونا سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگائے اس سلسلے میں جہاں سرکاری ہسپتالوں اور کرونا صحت مراکز پر عوام کو ویکسین لگائی جارہی ہے وہیں اب تاجر برادری کو بھی انکی مارکیٹوں کے اطراف ویکسین لگانے کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ملیر ٹنکی اور ملیر الیکٹرونکس مارکیٹ کے اطراف میں ضلع کورنگی میں اسسٹنٹ کمشنر ماڈل کالونی تیمور الطاف میمن کی جانب سے شروع کئے جانے والے ویکسینیشن سینڑ کا افتتاح کرنے کے موقع پر کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل تیمور الطاف میمن ۔تاجر برادری کے نمائندے ۔ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز سیلم رضا۔ودیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ کی ہدایات کے مطابق کام کرتے ہوئے ضلع کی عوام کو ویکسین کی فراہمی آسان بنائیں گے جبکہ بہت جلد تمام ملازمین کی ویکسین لگنے کا عمل مکمل ہوجائے۔انہوں نے مزید کہا کہ کرونا سے بچاؤ احتیاطی تدابیر اور ویکسینیشن سے ہی ممکن ہے۔اس لیے ہر فرد کرونا ویکسین لگوانی چائیے۔انہوں نے اس موقع پر راہگیروں میں ماسک بھی تقسیم کئے۔

Municipal Commissioner Ghulam Sarwar is presiding over the introductory meeting of departments’ heads.

غلام سرور راہیپوٹہ نے میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی کا چارج سنبھال لیا
ٹیم ورک کے ساتھ ضلع کورنگی کی تعمیر و ترقی اور عوام کو سہولتیں پہنچا ئیں گے
میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی غلام سرور کا محکماجاتی سربراہان سے تعارفی ملاقات میں گفتگو
ایس۔سی۔یو۔جی سروس ایڈمن برانچ کے سنیئر آفیسر غلام سرور راہیپوٹہ نے سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ کے آرڈر نمبر 499بتاریخ 31مئی 2021؁ء کے تحت میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی کا چارج سنبھال لیا۔ چارج سنبھالنے کے بعد اپنے دفتر میں بلدیہ کورنگی کے مختلف محکمہ جاتی سربراہان سے تعارفی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے میونسپل کمشنر غلام سرور نے کہا کہ عوام کو بنیادی مسائل سے نجات دلا نا اور سہولتیں عوام کی دہلیز تک پہنچا نا ہماری اولین ذمہ داریوں میں شامل ہیں لہذا باہمی ٹیم ورک کے ساتھ ضلع کورنگی کی تعمیر و ترقی اور عوام کو سہولیات پہنچا نے کے لئے بلدیہ کورنگی کے تمام محکمے دستیاب وسائل اور محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ادارے کو کامیاب بنانے کے لئے سب نے مل جل کر کام کرنا ہوگا۔

MC Ghulam Serwer

Cheque Distribution

ایڈمنسٹریٹر کورنگی عرفان سلام میروانی نے کہا ہے ریٹائر ہونے والے یا وفات پا جانے والے ملازمین کے واجبات میں تاخیر برداشت نہیں کرو گا جو بھی محکمہ اس سلسلےمیں کوتاہی کا مظاہرہ کرے گا اس کے سربراھ کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی کی جائے گی یہ وہ لوگ ہیں جنھوں نے اپنی زندگیاں ادارے کو دی ہیں ان کا خیال رکھنا ہماری بنیادی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔انکی زندگی بھر کی خدمات کا کچھ نہ کچھ  صلہ ان کے واجبات کی بروقت ادائیگی کر کے ادا کیا جاسکتا  ہے اس لیے واضح طور پر ہدایات دے رہا ہوں کہ آئندہ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی میں تاخیر نہ کی جائے ان خیالات کا اظہار نے میونسپل کمشنر سید امداد علی شاہ .اکاوئنٹ آفیسر زوہیب شاہ۔اسسٹنٹ اکاوئنٹ آفیسر ندیم شیخ۔ کے ہمراہ بلدیہ کورنگی کے80 سے زائد ملازمین میں فنانشل اسٹنس اور ایل پی آر کی مد میں ایک کروڑ 61 لاکھ سے زائد کے واجبات کی ادائیگی کے چیک تقسیم کرنے کے موقع پر کیا۔اس موقع پر میونسپل کمشنر سید امداد علی شاہ نے کہا کہ ریٹائر اور فوت ہو جانے والے ملازمین کے مسائل کے خاتمے کے لیے تمام محکمےمیں ضروری اور بر وقت اقدامات کئے جائیں تاکہ انکو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔