loader image

ایڈمنسڑیٹر و ڈپٹی کمشنرکورنگی عرفان سلام میروانی اور میونسپل کمشنر سید امداد علی شاہ بخاری نے پوری پاکستانی قوم کو دل کی گہرائیوں سے عید کی مبارک باد پیشں کی ہے۔    نماز عید اور عبادات مکمل ایس او پیس کے ساتھ ادا کی جائے۔ ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر کورنگی عرفان سلام میرانی کی عوام سے اپیل۔    بلدیہ کورنگی کے80 سے زائد ملازمین میں فنانشل اسسٹنس اور ایل پی آر کی مد میں ایک کروڑ 61 لاکھ سے زائد کے واجبات کی ادائیگی۔    ایڈمنسٹریٹر کورنگی عرفان سلام میروانی نے کہا ہے ریٹائر ہونے والے یا وفات پا جانے والے ملازمین کے واجبات میں تاخیر برداشت نہیں کرونگا۔    ✸محکمہ ایڈورٹائزمنٹ کا عملہ غیر قانونی بینرز اور اسٹیمرز ہٹانے کے لیے آپریشن کر رہا ہے۔     میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی سید امداد علی شاہ بخاری کی ہدایات پر محکمہ باغات ماڈل زون کا عملہ مختلف پارکوں میں کاموں کو انجام دے رہا ہے۔

Arrangements of cleanliness and Lightening around Masjid and Imambargahs

یوم علی ؓ کے حوالے سے منتظمین کے باہمی مشاورت کے ساتھ انتظامات انجام دیئے گئے
عوام اپنی عبادات میں کرونا SOP,sکا خیال رکھیں میونسپل کمشنر کا منتظمین اور عوام سے اپیل
کراچی ( ) ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر کورنگی عرفان سلام میروانی کی ہدایت پر بلدیہ کورنگی کی جانب سے یوم علی کے موقع پر مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف صفائی وستھرائی اور روشن ماحول کے حوالے سے مثالی انتظامات،ضلع کورنگی کی حدود میں مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف تمام اسٹریٹ لائٹس کو مرمت کے بعد آن کردیا گیا،میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی سید امداد علی شاہ نے ضلع کورنگی کے مختلف امام بارگاہوں کا دورہ کرکے یوم علی کے حوالے سے بلدیہ کورنگی کی جانب سے انتظامات کا معائنہ کیا اس موقع پر انہوں نے کہاکہ منتظمین کی باہمی مشاورت کے ساتھ اجلاس میں پیش کئے گئے مسائل کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی گئی انہوں نے کہاکہ صاف ستھرے روشن ماحول کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے بلدیہ کورنگی کے تمام محکمے عوامی خدمات کی انجام دہی کے لئے دستیاب وسائل اور محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لارہے ہیں میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی نے بتا یا کہ مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف اور آمد رفت کے راستوں پر صفائی وستھرائی کے نظام کو بہتر بنا یا گیا وہیں ناکاہ اور بند اسٹریٹ لائٹس کو مرمت کے بعد اور نئی لائٹس نصب کرنے کے بعد روشن کردیا گیا۔میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی سید امداد علی شاہ نے بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنا یا جائے اور گلیوں اور محلوں میں روشن ماحول کا قیام یقینی بنا یا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *