loader image

ایڈمنسڑیٹر و ڈپٹی کمشنرکورنگی عرفان سلام میروانی اور میونسپل کمشنر سید امداد علی شاہ بخاری نے پوری پاکستانی قوم کو دل کی گہرائیوں سے عید کی مبارک باد پیشں کی ہے۔    نماز عید اور عبادات مکمل ایس او پیس کے ساتھ ادا کی جائے۔ ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر کورنگی عرفان سلام میرانی کی عوام سے اپیل۔    بلدیہ کورنگی کے80 سے زائد ملازمین میں فنانشل اسسٹنس اور ایل پی آر کی مد میں ایک کروڑ 61 لاکھ سے زائد کے واجبات کی ادائیگی۔    ایڈمنسٹریٹر کورنگی عرفان سلام میروانی نے کہا ہے ریٹائر ہونے والے یا وفات پا جانے والے ملازمین کے واجبات میں تاخیر برداشت نہیں کرونگا۔    ✸محکمہ ایڈورٹائزمنٹ کا عملہ غیر قانونی بینرز اور اسٹیمرز ہٹانے کے لیے آپریشن کر رہا ہے۔     میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی سید امداد علی شاہ بخاری کی ہدایات پر محکمہ باغات ماڈل زون کا عملہ مختلف پارکوں میں کاموں کو انجام دے رہا ہے۔

میونسپل کمشنر سید امداد علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ عوام کی خدمت کو اولین ترجیح دے رہی ہے اس سلسلے میں وزیر اعلی سندہ سید مراد علی شاہ اور وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کی خصوصی دلچسپی کی وجہ  سے کراچی کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے مختلف پروجیکٹس پر کام جاری ہے اس سلسلے میں جہاں مختلف ادارے سندھ حکومت کے ساتھ مل کر شہر کی ترقی کے لئے کام کررہے ہیں  ان میں  کلک بھی ایک ایسا ہے جو اس شہر کی ترقی کے لئے حکومت سندھ کے شانہ بشانہ کام کررہا ہے اور زیادہ تر ایسے پروجیکٹس پرکلک کام کررہا ہے جن کا فائدہ براست عوام کو ہوگا۔بلدیہ کورنگی میں کلک مختلف ترقیاتی منصوبوں پر مشترکہ تعاون سے  کام کررہا ہے اس سلسلے میں یوسی 28 میں سڑک کی تعمیر، یوسی 31 بارہ دری خواتین پارک کی تزئین وآرائش اور 9000ہزار روڈ کی گرین بیلٹ کی تزئین وآرائش کے حوالے سے مختلف مقامات پر اجلاس منعقد کئے گئے جس میں عوام سے أن کی آرا بھی معلوم کی کی گئی عوام نے ان پروجیکٹس کے حوالے سے خوشی کا اظہار کیا اور حکومت سندھ اور خاص طور پر وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کی کاوشوں کو سراہا جو وہ عوامی خدمت کے حوالے سے انجام دے رہے ہیں۔اس موقع پر پی پی پی ضلع کورنگی کے صدر جاوید شیخ کلک کے ضلع کورنگی کے کواڈینیٹر خالد ملاح بھی موجود تھے۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *