Appreciation & Award Distribution Ceremony for the Unsung Heroes of Polio Eradication.
جو کسی نے نہ کیا وہ شہریار گل نے کر دیکھایا۔ انسان دوست ملازم دوست افسر کا ایک اور تاریخی کارنامہ۔ جان خطرے میں ڈال کر قوم کا مستقبل بچانے کے لئے کوششیں کرنے والے قومی ہیروز پولیو ورکرز کے لیے اعتراف خدمت تقریب۔پولیو ورکرز میں اسناد ۔نقد انعامات۔تحائف کی تقسیم۔ ڈپٹی کمشنر کورنگی شہریار گل نے کہا ہے کہ پولیو ورکرز ہمارے وہ ہیروزہیں جو نامصائب حالات مشکلات تکالیف کے باوجود بھی اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں کوتاہی نہیں کرتے پولیو کے خاتمے کے لئے انکا کردار مرکزی حیثیت کا حامل ہے یہی وہ لوگ ہیں.جن کو فیلڈ میں جاکر ہر طرح کے رویوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہی پولیو ورکرز کی محنت کا نتیجہ ہے کہ ڈسڑکٹ کورنگی میں پچھلے تین ماہ سے انوائرمینٹل سمپل منفی آرہا ہے۔بچوں کو قطرے پلانے سے انکار کرنے کی شرح بھی تیزی کم ہورہی ہے۔جو ان ہی ہیروز کی مرہون منت ہے اور مجھے امید ہے کہ ان پولیو ورکرز کی محنت اور لگن سے ڈسڑکٹ کورنگی بہت جلد پولیو فری ڈسڑکٹ بن جائے گا اس وقت بھی اعداد شمار کے حساب سے ڈسڑکٹ کورنگی سات اضلاع میں پولیو ورکنگ کی کارگردگی کے لحاظ سے آگے ہے۔ان کے اعزاز تقریب میں ان کی خدمات کا اعتراف ہے۔ گو کہ انکی خدمات کے مقابلے میں یہ تقریب بہت کم ہے لیکن یہ ہماری ان سے محبت کے اظہار کا ایک طریقہ ہے.تقریب میں حمید جعفری (ریجنل ڈائریکٹرڈبلیو ایچ او) (ای او سی کوآرڈینیٹر) فیاض عباسیڈاکٹر کمال سومرو (ٹیم لیڈ این اسٹاپ) سلیم الزمان (صدر کاٹی) زین العابدین (نیشنل ٹیم لیڈ ڈبلیو ایچ او) مسٹر زبیر چھایا (سابق کاٹی صدر) دانش خان (KATI ممبر)
ڈاکٹر شوکت (صوبائی ٹیم لیڈ سندھ) جوہر قندھاری کاٹی سمیت ڈسڑکٹ کورنگی میں کام کرنے والی پولیو ٹیم کے اراکین سمیت پولیو ورکرز کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Appreciation & Award Distribution Ceremony for the Unsung Heroes of Polio Eradication.