چئیرمین بلدیہ کورنگی سید نئیر رضا عوام کو عید قرباں کی مبارکباد    اس پورے عمل میں ہم نے یوسی کاؤنسلر سے لے کر یوسی چیئرمین، وائس چیئرمین اور ڈسٹرکٹ ممبران کو شامل کیا ۔    تمام امور کی احسن طریقے سے انجام دہی کے لیے سرکاری سطح پر نگراں کمیٹیاں بنائی گئیں ۔    اس سال تین لاکھ سے زائد آلائشوں کو ماحولیاتی قوانین کے مطابق ڈمپ کیا گیا۔     اس پورے عمل کی کامیابی بلدیاتی نمائندگان اور تنظیمی سیٹ اپ کی آپس میں کوآرڈینیشن کا نتیجہ ہے۔

Rain Emergency

پریس ریلیز

چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیّر رضا کی زیر صدارت بلدیاتی افسران کا ملیر زون آفس میں اجلاس ۔ وائس چیئرمین سید احمر علی بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

مون سون کی متوقع بارشوں کے پیش نظر بلدیہ کورنگی میں فوری طور پر رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ۔

ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے تمام زونز میں ایک ایمرجنسی ریسکیو ٹیم موجود رہے گی ۔

درخت گرنے کی اطلاعات کی صورت میں پارک ڈپارٹمنٹ کے عملے کو فوری ایکشن کی ہدایت ۔

ٹر یفک کو رواں رکھنے کے لئے 10 اہم مقامات پر رضاکار تعینات کئے جارہے ہیں اور تمام زونز میں رضاکار اسٹینڈ بائ رکھے جائیں گے ۔

سالڈ ویسٹ کا عملہ سڑکوں پر موجود رہے گا اور ایک موبائل ٹیم شکایات کا ازالہ کریگی ۔

عوام سے درخواست ہے کہ بارش کے دوران برقی تنصیبات سے دور رہیں اور بلدیاتی عملے سے تعاون کریں

تمام زونز کے شکایتی مراکز 24 گھنٹے فعال رہینگے ۔  عوام اپنی شکایات 02199248123 پر درج کرواسکتے ہیں اور ہمیں 03138147221 پر واٹس ایپ کرسکتے ہیں ۔