چودہ اگست سے 23 اگست تک کچرا صفائی کی خصوصی مہم چلائی جایگی ۔ سید نیّر رضا     لانڈھی میں عمران شہید پارک اور کورنگی میں 3 1/2پارک میں خصوصی جشن آزادی فیسٹول منعقد کئے جاینگے ۔ سید نیّر رضا    چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیّر رضا کی میٹرک کے امتحانات میں پوزیشنز لینے والے اور کامیاب طلبہ و طالبات کو مبارکباد ۔    علم کی بدولت ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے ۔ سید نیّر رضا     عوام کی خدمت عبادت سمجھ کر کرتے ہیں۔ چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا

Chairman

chairman

السلام علیکم

سب سے پہلے اللہ پاک کا شکر گزار ہوں کہ، اس نے مجھے اس منصب پر فائز کیا اور مجھے عوام کی خدمت کرنےکے قابل سمجھا۔جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ ضلع کورنگی 37یوسیز پر مشتمل ہے، اوراس میں زیادہ تر غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والےافراد بستے ہیں۔ایک اندازے کے مطابق ضلع کورنگی کی آبادی 25لاکھ سے30لاکھ کے درمیان ہے،اتنی آبادی والے ضلع میں مسائل بھی بے شمار ہیں اورپھر2010کے بعد سے بلدیاتی نمائندوں کے نہ ہونے کی وجہ سے مسئل کے انبار کھڑے ہوگئے تھے۔جس وقت اپنی ذمہداریوں کا آغاز کیااس وقت پانی سیوریج کے ناقص نظام، صفائی ستھرائی، اسٹریٹ لائٹوں، سڑکوں، شاہراہوں،اسکولوں،ڈسپنسریز کی صورت حال انتہائی بری تھی۔اگر میں یہ کہوں تو بے جانہ ہوگا کہ، ہم کو پہلے دن سےمسائل زیادہ ملے ہیں اور وسائل کم، لیکن چونکہ ہماری تربیت کچھ اس طرح سے ہوئی ہےکہہمیں اس طرح کے مسائل عوام کی خدمت کرنے سے روک نہیں سکتےہیں۔اس لئے مجھ سمیت ضلع کورنگی کے تمام منتخب نمائندوں نےیہ تہیہ کر لیا تھا کہ جعسے بھی حالات ہوںکاموں کے سلسلے کا آغاز کیا جائے۔

میں یہاں عوام کو بتا نا چاہتا ہوں کہ  ہم آپکی خدمت کے لئےہی آئے ہیں۔ ہمیں آپ نے منتخب کیا ہے،ہوسکتا ہے کہ بعض دفعہ ہم سے کام کے سلسلے میں کوتاہی ہوجائے،تو آپ ہماری اصلاح کریں۔ہماری کوتاہیوں ، خامیوں کی نشاندہی کریں تاکہ ہم اپنی غلطیوں کا ازالہ کرکے آپ کی خدمت بھرپور انداز میں کرسکیں۔ میں یہاں ضلع کورنگی کےعوام کویہ یقین دلاتا ہوں کہ انشا اللہ ہم اپنی مدت میں آپ کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ ہمارے تمام بلدیاتی نمائندےآپ کی خدمت میں دن رات ایک کردیں گے۔ اگر آپ کوکاموں کے حوالے سے مشکلات یا مسائل کا سامنا ہو توآپ ہمارے(چاروں زونز ملیر، شاہ فیصل، لانڈھی اور کورنگی میں سے) کسی بھی دفتر میں تشریف لا کراپنی شکایات (زبانی یا تحریری) درج کرواسکتے ہیں، عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں مجھ سے رابطہ کریں انشااللہ آپ کے مسائل کو حل کرنے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی جائے گی۔

سید نیر رضا

چیرمین بلدیہ کورنگی 

Please Contact Me

Office
Phone Number
Korangi Zone
021 – 99264417
Landhi Zone
021 – 35035731
Malir Zone  
Shah Faisal Zone
021 – 99248822
Fax
021 – 35059626
Email
chairman@dmckorangi.gos.pk