چئیرمین بلدیہ کورنگی سید نئیر رضا عوام کو عید قرباں کی مبارکباد    اس پورے عمل میں ہم نے یوسی کاؤنسلر سے لے کر یوسی چیئرمین، وائس چیئرمین اور ڈسٹرکٹ ممبران کو شامل کیا ۔    تمام امور کی احسن طریقے سے انجام دہی کے لیے سرکاری سطح پر نگراں کمیٹیاں بنائی گئیں ۔    اس سال تین لاکھ سے زائد آلائشوں کو ماحولیاتی قوانین کے مطابق ڈمپ کیا گیا۔     اس پورے عمل کی کامیابی بلدیاتی نمائندگان اور تنظیمی سیٹ اپ کی آپس میں کوآرڈینیشن کا نتیجہ ہے۔

Daily Archives: January 1, 2019

چئیرمین بلدیہ کورنگی سید نئیر رضا کی ڈپٹی کمشنر کورنگی قرةالعین میمن کے دفتر میں بلدیہ کورنگی میں سیوریج و پانی کے مسائل کے حوالے سے منقعدہ اجلاس میں شرکت۔چئیرمین بلدیہ کورنگی سید نئیررضا نے اجلاس میں بتایا کہ واٹر سیوریج کی عدم دلچسپی کی وجہ سے مسائل بڑھتے جارہے ہیں عوام پریشان ہورہے ہیں۔اس کے لئے ضروری ہے کہ واٹر سیوریج بورڈ اپنی ذمہ داریوں کو محسوس کرتے ہوئے ان مسائل کو حل کرنے کے لئے عملی اقدامات کرے۔

وائس چیئرمین بلدیہ کورنگی سیداحمرعلی (ویمن اکنامک ایم پاور ) کے تحت گریجویشن کرنے والی خواتین میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کر رہے ہیں

وائس چیئرمین بلدیہ کورنگی سیداحمرعلی رکن سندھ اسمبلی غلام جیلانی کےہمراہ کورنگی زون میں پانی کےمسائل کے حوالے سےواٹر بورڈ کے آفس میں میٹنگ کر رہے ہیں

وائس چیئرمین بلدیہ کورنگی سیداحمرعلی ڈسٹرکٹ کورنگی میں ورک شاپ میں مرمت ہونے والی گاڑیوں کا معائنہ کر رہے ہیں

چئیرمین بلدیہ کورنگی سید نئیر رضا نے بلدیہ کورنگی کے بلدیاتی نمائندوں کے وفد کے ہمراہ واٹر کمیشن کی ہدایت پر کمشنر کراچی کی زیر صدارت پانی کی فراہمی میں کمی کے حوالے سے منقعدہ اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں انہوں بلدیہ کورنگی میں مقر رہ مقدار سے کم پانی کی فراہمی اور بعض جگہوں پر بالکل پانی نہ آنے اور واٹر بورڈ کی جانب سے اس اہم عوامی مسئلے کو مسلسل نظر انداز پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ پانی چوری کی روک تھام کی جائے اورمتعلقہ اقدام کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔ جبکہ بلدیہ کورنگی کی عوام کے لئے پانی کی مستقل بنیادوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے عملی اقدامات کئےجائیں

چئیرمین بلدیہ کورنگی سید نئیر رضا نے کرسمس کے موقع پر مختلف چرچوں کا دورہ کیا اور مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکبار دی۔دورے کے دوران انہوں نے کیک کاٹے اور ان کی دعائیہ تقریب میں بھی شرکت کی۔

چئیر مین بلدیہ کورنگی سید نئیر رضا کی ہدایت پربلدیہ کورنگی ملیرماڈل زون میں پانی کی شدید کمی کے حوالے سے ملیر ماڈل زون کے یوسی چئیرمینز نے ڈملوٹی سمیت ملیر ماڈل زون کو پانی کی فراہمی کے لئے بنائے گئے تمام پمپنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا ۔ وہاں موجود متعلقہ ذمہ داران سے درخواست کی ملیر ماڈل زون کے عوام کو پانی کی کمی پوری کرنے کے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔

وائس چئیرمین بلدیہ کورنگی سید احمر علی رکن صوبائی اسمبلی غلام جیلانی کے ہمراہ ضیاکالونی. کورنگی زون میں میسحی برداری کی جانب سےمنقعدہ تقریب میں شریک ہیں

چئیرمین بلدیہ کورنگی سید نئیر رضا کی واٹر اینڈ سیوریج وکچرے کی وجہ سے درپیش مشکلات کے حوالے سے واٹر کمیشن کے احکامات کی روشنی میں وفد کے ہمراہ ایڈیشنل کمشنر احمد علی قریشی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عارف کلور سے ملاقات۔واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سالڈ ویسٹ کے عدم تعاون سے آگاہ کیا۔جس کی وجہ سے عوام سخت پریشانیوں میں مبتلا ہیں۔

وائس چئیرمین بلدیہ کورنگی سید احمر علی نے رکن صوبائی اسمبلی غلام جیلانی کے ہمراہ دعوت اسلامی کے تحت منعقد کی جانے والی گیاروی شریف کی محفل میں شرکت کی۔