چئیرمین بلدیہ کورنگی سید نئیر رضا عوام کو عید قرباں کی مبارکباد    اس پورے عمل میں ہم نے یوسی کاؤنسلر سے لے کر یوسی چیئرمین، وائس چیئرمین اور ڈسٹرکٹ ممبران کو شامل کیا ۔    تمام امور کی احسن طریقے سے انجام دہی کے لیے سرکاری سطح پر نگراں کمیٹیاں بنائی گئیں ۔    اس سال تین لاکھ سے زائد آلائشوں کو ماحولیاتی قوانین کے مطابق ڈمپ کیا گیا۔     اس پورے عمل کی کامیابی بلدیاتی نمائندگان اور تنظیمی سیٹ اپ کی آپس میں کوآرڈینیشن کا نتیجہ ہے۔

Daily Archives: December 9, 2018

چئیرمین بلدیہ کورنگی سید نئیر رضا میونسپل کمشنر شاہد علی خان و دیگر کے ہمراہ آل کراچی انٹر اسکول آرچری چمپئین شپ کی فاتح بلدیہ کورنگی کے اسکولوں کی طالبات کو تعریفی اسناد اور نقد انعام دے رہے ہیں۔

چئیرمین بلدیہ کورنگی سید نئیر رضا سے چئیرپرسن ایجوکیشن کمیٹی ڈی ایم سی ایسٹ فرحت جہاں نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ملاقات میں وائس چئیرمین بلدیہ کورنگی سید احمر علی۔رکن رابطہ کمیٹی زاہد منصوری بھی موجود تھے۔اس موقع پر فرحت جہاں نے چئیرمین ڈی ایم سی کورنگی کو بلدیہ شرقی میں ہونے والے کڈز کارنیول میں شرکت کی دعوت بھی دی۔

چئیرمین بلدیہ کورنگی سید نئیر رضا وائس چئیرمین سید احمر علی چئیرمین ورکس کمیٹی حسن نقوی کو رفاہ عام تا جامعہ ملیہ لنک روڈ جو کہ علاقے کی عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا کی تکمیل کی خوشی میں اہل محلہ کی جانب سے گلدستے اور ہار پیش کئے جارہے ہیں ۔

وائس چیئرمین بلدیہ کورنگی سیداحمرعلی رکن صوبائی اسمبلی غلام جیلانی ودیگر کے ہمراہ کورنگی زون میں ہائی ٹینشن لائن پرخودکشی کی نیت سےچڑھنے والے شخص کو بچانے کے لیے ہونے والے ریسکیو آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں

چئیرمین بلدیہ کورنگی سید نئیر رضاوائس چئیرمین سید احمر علی میونسپل کمشنر شاہدعلی خان و دیگر کے ہمراہ بلدیہ کورنگی کے چاروں زونز میں صفائی ستھرائی کی صورتحال میں بہتری لانے کے حوالے سے میٹنگ کررہے ہیں۔

وائس چیئرمین بلدیہ کورنگی سیداحمرعلی شاہ فیصل زون میں گاربیج گرنی کی جگہ کا معائنہ کر رہے ہیں اس موقع پر یوسی چیئرمین بھی موجود ہیں۔