چئیرمین بلدیہ کورنگی سید نئیر رضا عوام کو عید قرباں کی مبارکباد    اس پورے عمل میں ہم نے یوسی کاؤنسلر سے لے کر یوسی چیئرمین، وائس چیئرمین اور ڈسٹرکٹ ممبران کو شامل کیا ۔    تمام امور کی احسن طریقے سے انجام دہی کے لیے سرکاری سطح پر نگراں کمیٹیاں بنائی گئیں ۔    اس سال تین لاکھ سے زائد آلائشوں کو ماحولیاتی قوانین کے مطابق ڈمپ کیا گیا۔     اس پورے عمل کی کامیابی بلدیاتی نمائندگان اور تنظیمی سیٹ اپ کی آپس میں کوآرڈینیشن کا نتیجہ ہے۔

چئیرمین بلدیہ کورنگی سید نئیر رضا وائس چئیرمین سید احمر علی ڈائریکڑ کونسل ارشاد احمد کے ہمراہ کونسل اجلاس کی صدارت کررہے ہیں مذکورہ اجلاس میں بلدیہ کورنگی کے چاروں زونز کے مختلف پارکوں۔اسکولوں۔لائبریریز۔سڑکوں کے نام تبدیل کرکے صحابہ کرامؓ۔ بزرگان دین۔علمائے کرام۔کھیلوں سے وابستہ شخصیات۔معروف صحافیوں۔ادبی سماجی مذہبی شخصیات۔و دیگر کے نام پر رکھنے کے حوالے سے پیش کی گئی قراردایں متفقہ طور پر منظور کی گئیں۔