چئیرمین بلدیہ کورنگی سید نئیر رضا عوام کو عید قرباں کی مبارکباد    اس پورے عمل میں ہم نے یوسی کاؤنسلر سے لے کر یوسی چیئرمین، وائس چیئرمین اور ڈسٹرکٹ ممبران کو شامل کیا ۔    تمام امور کی احسن طریقے سے انجام دہی کے لیے سرکاری سطح پر نگراں کمیٹیاں بنائی گئیں ۔    اس سال تین لاکھ سے زائد آلائشوں کو ماحولیاتی قوانین کے مطابق ڈمپ کیا گیا۔     اس پورے عمل کی کامیابی بلدیاتی نمائندگان اور تنظیمی سیٹ اپ کی آپس میں کوآرڈینیشن کا نتیجہ ہے۔

چئیرمین بلدیہ کورنگی سید نئیر رضا نے بلدیہ کورنگی کے بلدیاتی نمائندوں کے وفد کے ہمراہ واٹر کمیشن کی ہدایت پر کمشنر کراچی کی زیر صدارت پانی کی فراہمی میں کمی کے حوالے سے منقعدہ اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں انہوں بلدیہ کورنگی میں مقر رہ مقدار سے کم پانی کی فراہمی اور بعض جگہوں پر بالکل پانی نہ آنے اور واٹر بورڈ کی جانب سے اس اہم عوامی مسئلے کو مسلسل نظر انداز پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ پانی چوری کی روک تھام کی جائے اورمتعلقہ اقدام کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔ جبکہ بلدیہ کورنگی کی عوام کے لئے پانی کی مستقل بنیادوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے عملی اقدامات کئےجائیں